شہری کوزخمی کرکے فرارہونیوالا ملزم پولیس فائرنگ سے ہلاک

سائٹ ایریا میں جمیل خان پرملزم شمس الدین فائرنگ کرکے فرارہورہاتھا،پولیس آپہنچی۔

سائٹ ایریا میں جمیل خان پرملزم شمس الدین فائرنگ کرکے فرارہورہاتھا،پولیس آپہنچی. فوٹو: فائل

سائٹ ایریا میں شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں میٹروول میں واقع جانان جنرل اسٹور پر جمیل خان ولد علی خان بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنا ملزم شمس الدین ولد محمد علی خان آیا اور جمیل پر فائرنگ کردی جس سے وہ کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہورہا تھا کہ گشت پر موجود پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شمس الدین شدید زخمی ہوگیا وہ اسپتال میںدوران علاج چل بسا، اے ایس پی سائٹ رانا شعیب نے ایکسپریس کو بتایا کہ مضروب جمیل خان پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ریب ہے ،واقعے کے وقت وہ میڈیکل اسٹور پر بیٹھا تھا کہ ملزم نے اس پر فائرنگ کردی ، واقعے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی ہے۔
Load Next Story