حضرتعمر فاروق ؓ اور حضرت حسین ؓکوجدا نہیں کیا جاسکتا

مولانا اورنگزیب فاروقی، رب نواز حنفی اور ڈاکٹر محمد فیاض کا محفل سے خطاب.

صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیت کی محبت ہر مومن کے ایمان کاجز ہے،قاضی نو رالاسلام

KARACHI:
حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت امام حسین ؓ نے قربانی کی عظیم تاریخ رقم کی، شہادت فاروقی ؓو حسینی ؓ میں ہر مسلمان کیلیے عظیم سبق ہے۔

فاروق ؓ اور حسین ؓ کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا، جدائی کی بات کرنے والے ملک میں انتشار پیدا کرنے کے منصوبے پر کاربند ہیں، ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں علامہ اورنگزیب فاروقی ،مولانا رب نواز حنفی اور ڈاکٹر محمد فیاض نے قصبہ کالونی میں عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ کی دوسری محفل سے خطاب کے دوران کیا، انھوں نے کہاکہ صحابہ کرام ؓ معیار حق ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہم آج مسلمان ہیں، قرآن پاک میں تمام صحابہ کرام ؓ و اہلبیت ؓ کی باہمی محبت کا واضح تذکرہ موجود ہے۔


انھوں نے کہاکہ اہلسنت و الجماعت 10محرم الحرام نواسہ رسول کی شہادت کے موقع پر سیمینارز ،کانفرنسز اور مدح صحابہ ؓ جلوس نکالے گی، جماعت اہلسنّت پاکستان کے سینئر رہنماعلامہ نسیم احمد صد یقی نے کہا کہ محرم الحرام اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور روایات میں محر م کی بڑی فضیلت آئی ہے، اللہ تعا لی نے اس امت کو جو اعزازات عطا فرمائے ہیں ان میں سے ماہ محرم الحرام کا دسواں دن ''یوم عا شورہ ''ہے، اس دن کا روزہ ایک سال کے صغیرہ گناہوںکا کفارہ ہے اور اہل و عیال پر خر چ کر نے میں وسعت ،غر با،مساکین میں صد قہ و خیرات کرنے سے اللہ تعالی تما م سال رزق میں وسعت و کشادگی عطا فرماتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جما عت اہلسنّت لانڈھی ٹاؤن کے تحت عشر ہ محرام الحر ام کے اجتماعات سے جامع مسجد رئیس کریم سیکٹر 44-C لانڈھی نمبر 6 اور جامع مسجد مد ینہ لا نڈھی نمبر 4میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع سے قاضی نو رالاسلام شمس ،صاحبز ادہ اسد احمد مجددی،مولانا حافظ غلام حسین نے بھی خطاب کیا، علامہ نسیم احمد نے کہا کہ دراصل یوم عاشورہ امت مصطفی کیلیے رب العا لمین کا انعام اور اعزاز ہے اسی روز اللہ تعا لی نے انبیائے کرام علیہ السلام کو اعزازات عطافرما ئے، قاضی نورالاسلام شمس نے کہا کہ صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیت کی محبت ہر مومن کے ایمان کا جز ہے،شہدائے کر بلاکی قربانیاں کفر و ظلم کی طاقتو ں کے خلاف متحد ہو نے کا درس ہے۔
Load Next Story