بنگلہ دیش غریبوں کی بستی میں آتشزدگی 11افراد ہلاک متعدد زخمی
دارالحکومت ڈھاکہ سے کچھ فاصلے پر بائو بازار شانتی ٹائون میں آگ بھڑک اٹھی.
ڈھاکا: آتش زدگی کے نتیجے میں تباہ ہونے والے رکشوں کے ملبے پر لوگ جمع ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
KARACHI:
بنگلہ دیش میں کچی آبادی میں آگ لگنے سے11 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دارالحکومت ڈھاکہ سے کچھ فاصلے پر بائو بازار شانتی ٹائون میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹر 4 گھنٹے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں کچی آبادی میں آگ لگ جانے سے مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
فائر بریگیڈ کے سربراہ کے مطابق بائو بازار میں کچی آبادی میں آگ ایک تیل کی وین کے باعث لگی۔ تیل کی وین کو آگ لگنے کے ساتھ ہی آگ پوری کچی آبادی میں پھیل گئی، اس آگ کے باعث 500 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ جل کر ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں۔