کشمیری کو تادم مرگ قید کی سزا کیخلاف حریت کا احتجاجی مہم کا اعلان
بھارتی عدلیہ پر نظریاتی سیاست کے اثرات غالب ہیں، عوامی سطح پر تحریک چلائینگے،حریت رہنما سید علی گیلانی
ڈاکٹر قاسم فکتوکو تادم مرگ عمرقید کی سزا پر حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) نے احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل
مقبوضہ کشمیر میں ایک مجاہد ڈاکٹر قاسم فکتوکو تادم مرگ عمرقید کی سزا پر حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) نے احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
سید علی گیلانی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارتی عدلیہ پر نظریاتی سیاست کے اثرات غالب ہیں اور وہ اس کے خلاف عوامی سطح پر تحریک چلائیں گے۔ کشمیر کی مقامی عدالت نے سابق عسکریت پسند اور علیحدگی پسند گروپ مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر قاسم فکتو کو ان کے انتقال تک جیل میں قید رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سزا مقامی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی خواہش کے احترام میں سنائی گئی ہے۔
ڈاکٹر فکتو خاتون علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی کے خاوند ہیں۔ ادھر دستی بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے ناروال میں ایک دکان پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میںکلدیپ کمار نامی ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔