اقتصادی راہداری ترقی کا سنہری موقع ہےاحسن اقبال

معاشی اشاریے بہتر ہوئے،وژن2025نے ملک کوبحالی کی راہ پرڈال دیا، سیمینار سے خطاب

سیاسی استحکام،پالیسیوں میںتسلسل،برآمدی مصنوعات میںجدت اورمعیارکے فروغ پرزور فوٹو فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے سیاسی عدم استحکام، پالیسیوں میں عدم تسلسل، انفرااسٹرکچر میں کم سرمایہ کاری اور غلط معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کو ماضی میں بھاری قیمت چکانی پڑی، حکومت ماضی کی پالیسیوں کو دہرانے نہیں دے گی، وژن 2025 نے ملک کو بحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔


جنرل الیکڑک کے تحت ''مستقبل کی تعمیر '' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے پاکستان میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے اور سلامتی کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان نے ماضی میں ترقی کے کئی مواقع ضائع کیے تاہم چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی صورت میں پاکستان کو ترقی کا سنہری موقع ملا ہے۔

اس منصوبے سے پاکستان کا دنیا میں سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک کے طور پر امیج بڑھا ہے، حکومت وژن 2025 کے تحت پاکستان کو 2025دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرانے کے لیے کوشاں ہے، موجودہ دور میں حکومتی اداروں میں شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے جس کا ثبوت ہے کہ جنرل الیکٹرک نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اپنے ایک منصوبے کو سب سے زیادہ شفاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے برآمدی مصنوعات میں جدت اور معیار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story