صنعتوں کوگیس وافر مقدار میں فراہم کر رہے ہیں شاہدخاقان
پشاور تاکراچی سڑکوںوموٹرویز کا نیٹ ورک عوام کیلیے بنایا جا رہا ہے،سیمینارسے خطاب
پشاور تاکراچی سڑکوںوموٹرویز کا نیٹ ورک عوام کیلیے بنایا جا رہا ہے،سیمینارسے خطاب فوٹو: فائل
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صنعتوں کے لیے گیس وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے، پشاور سے کراچی تک سڑکوں اور موٹرویز کا نیٹ ورک عوام کے فائدے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جنرل الیکٹرک (جی ای) کے زیر اہتمام ''مستقبل کے پاکستان کی تعمیر'' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کے لیے وافر مقدار میں گیس دستیاب ہے اور صنعتی شعبے کو بغیر کسی تعطل کے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک سڑکیں اور موٹرویز عوام کے فائدے کے لیے بنائی جا رہی ہیں، یہ منصوبے ماضی میں مکمل کیے جانے تھے تاہم موجودہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا کر رہی ہے، حکومت گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کرے گی۔
انھوں نے کہاکہ معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے حکومتی کوششوں کی عکاسی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح افزائش، کم افراط زر اور فیصلہ سازی کے عمل میں زیادہ شفافیت سے ہوتی ہے، ہم نے توانائی کی قلت کا بڑی ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا، سرمایہ کاروں اور جی ای جیسے گلوبل ڈیجیٹل انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر سلوشن پرووائیڈرکے ساتھ تعاون سے ہمیں 2018 کے موسم گرما تک ملک کی بجلی کی ضروریات کا خاصا بڑا حصہ پورا کرنے میں مدد مل رہی ہے، جی ای نے پاکستان کی ترقی سے اپنے عہد کے طور پر لوکل مینوفیکچرنگ، کلین انرجی پروجیکٹس اور ڈیجیٹل اینڈ ٹیکنالوجی سینٹرکے قیام کے لیے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
اس سے جی ای کو پیداوار اور آپریشنل استعداد بہتر بنانے میں شراکت داروں کی مدد کے لیے ڈیجیٹل انڈسٹریل سلوشنز متعارف کرانے میں مدد ملے گی، یہ نئے سافٹ ویئر سلوشنز اور انڈسٹریل انٹرنیٹ ایپلیکیشنز کے بارے میں کسٹمر اور ڈیولپر تعاون کو فروغ دے گا اور پاکستان کے ٹیکنیکل اور ہنر مند پروفیشنلز کی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے تربیتی سہولتیں فراہم کرے گا۔