انتہاپسندبال ٹھاکرے کی چتا کوبیٹے نے آگ لگائی

ممبئی میں 48ہزار پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے دوران آخری رسومات

93 میں مسلمانوں کیخلاف تشدد بھڑکانے کے الزامات تھے ،انکوائری میںذمے دارقرار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

انتہا پسند ہندوئوں کی تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات اتوار کوادا کی گئیں۔


ان کے بیٹے ادھوٹھاکرے نے ان کی ارتھی کوآگ لگائی۔اس موقع پر مہاراشٹر کے دارالحکومت میں صنعتی و شہری سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے 48ہزار پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی تھی۔

بال ٹھاکرے کیخلاف 1993میں ممبئی میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی اور فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کے الزامات تھے اورسرکاری انکوائری میں اسے ذمے دار بھی قرار دیا گیا تھا تاہم حکومت اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔ ممبئی فسادات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا گیا تھا جبکہ ان کے سیکڑوں گھرجلائے گئے تھے۔
Load Next Story