نیا بلدیاتی نظام سندھ کوتقسیم کرنیکی سازش ہے غنویٰ

سندھ کے تمام حلقوں میں عوام دوست امیدوار نامزد کرینگے، اجلاس سے خطاب

حکمراں واشرافیہ کاایجنڈا حصول اقتدارہے،اجلاس میںکمیٹیاں تشکیل اورقراردادیں منظور۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہاہے کہ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ سندھ کوانتظامی طورپرتقسیم کرنے کی سازش ہے۔

پی پی شہیدبھٹو ملک خصوصاًسندھ کے تمام حلقوں پرعوام دوست امیدوارنامزدکرے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اتوارکو71کلفٹن پر پیپلزپارٹی(شہیدبھٹو)سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں طبقاتی جنگ کاآغازہو چکاہے اورپیپلزپارٹی (شہیدبھٹو)طبقاتی جدوجہدمیں غریبوں کی رہبری اوررہنمائی کرتے ہوئے اس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنارکرنے میں مصروف عمل ہے۔انھوں نے کہاکہ اب یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ حکمران واشرافیہ کے طبقے کے درمیان بھی تضادات عروج پرہیں اورسیاسی جماعتیں اپنااپناایجنڈاترتیب دے رہی ہیں،جس کاواحدمقصد حصول اقتدارکے سواکچھ نہیں۔


انھیں عوام کودرپیش مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔انھوں نے کہاکہ عام انتخابات اگر منعقدہوئے توعوام اپنے دوست ودشمن کے درمیاں فرق کومحسوس کرتے ہوئے ایسی پارٹیوں اورافرادکومنتخب کریں جو عوام کو پس ماندگی کے اندھیروں سے باہرنکال سکیں۔پی پی شہیدبھٹوملک خصوصاًسندھ کے تمام حلقوں پرعوام دوست امیدوار نامزد کرے گی۔انھوں نے کہاکہ پیپلزبلدیاتی ایکٹ اس لیے نافذ کیاجارہاہے تاکہ شہروں میں بسنے والے کچی آبادیوں کے مکینوں کوبیدخل کیاجائے،یہ سندھ کوتقسیم کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گیے ،کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اورقراردادیںبھی منظورکی گئیں ۔ایک قراردادکے ذریعے کراچی سمیت سندھ میں ہونیوالے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ کسی مذہب ،مسلک،سیاسی ولسانی تفریق کے بغیردہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایک اورقراردادکے ذریعے سندھ میں گنے اورچاول کے فصل کے نرخ مقررکرکے جلدسے جلدشوگرملیں چلاکر سندھ کی زراعت کوتباہی سے بچانے کامطالبہ کیاگیاجبکہ شہیدمیرمرتضٰی بھٹواوران کے ساتھیوں کے مقدمہ قتل میں حصول انصاف کویقینی بنانے کیلیے مطالبہ کیاگیاکہ قاتل اعلیٰ عہدیداروں کوبرطرف کرکے عدالتی کارروائی کے ذریعے انھیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔
Load Next Story