تحریک انصاف کے انتخابات شروع تبدیلی کا عمل حقیقی جمہوری حکومت کے قیام تک جاری رہے گا عمران خان
تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیادرکھ دی،نئی سیاسی تحریک کوکوئی سیاسی آمریاخاندانی حکمران روک نہیںپائے گا
اسلا م آبادمیں500امیدواروںمیں مقابلہ ہوا،62 ہزارسے زائد ووٹرزشریک ہوئے،آج نتائج کااعلان ہوگا، خصوصی افرادکیلیے ونگ تشکیل۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔
ملکی تاریخ میںپہلی بارکسی سیاسی جماعت میںنامزدگیوںکے بجائے شفاف اورجمہوری طریقہ انتخاب کے کامیاب انعقادپرپارٹی کارکنوںکومبارکباددیتے ہوئے انھوںنے کہاکہ تبدیلی کایہ عمل کرپٹ ٹولے کی رخصتی،حقیقی جمہوری حکومت کے قیام اورعوامی حکمرانی کی منزل کے حصول تک جاری رہیگا، انھوںنے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعتوں میں موروثی سیاست کاخاتمہ کرنے کیساتھ ساتھ سیاسی کارکنان کو امید، ترقی اورخوشحالی کی نویدسنارہی ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنوںنے ملک میںاپنی رائے سے اپنی قیادت کاانتخاب کرکے سیاسی بیداری کاآغاز کردیاجونئی سیاسی تحریک کوجنم دیگا جسکوکوئی سیاسی آمریاخاندانی حکمران روک نہیں پائیگا، انھوںنے کہاکہ آج کادن تاریخی ہے،تحریک انصاف کے کارکنان نے نئے پاکستان کی بنیادرکھ دی ہے،ادھرپاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کاآغازہوگیا ،پہلے مرحلے میںاسلا م آبادمیںمختلف سیٹوں پرپانچ سوامیدواروںکے درمیان میںمقابلہ ہوا،جس میں 62 ہزارسے زائد رجسٹرڈ ووٹرزنے حصہ لیا ۔70فیصد سے زائدووٹرزنے فون اور ٹیکسٹ میسجزکے ذریعے اپنی رائے کااظہارکیا۔
ضلع اسلام آباد میں ہونیوالے پارٹی الیکشن کیلیے 41 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے،پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہی جبکہ موبائل فون کے ذریعے کارکنوںنے رات بارہ بجے تک اپنی رائے دہی کا اظہارکیا،نتائج کا اعلان آج کیاجائیگا،الیکشن میںپارٹی رہنماؤںنے کارکنان کاحوصلہ بڑھایااورانہیںانتخابی عمل پرفوکس کرنیکی تاکید کی،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں مخدوم جاوید ہاشمی،شفقت محمود، عائلہ ملک ، اسرار شاہ ودیگر نے G-6، G-9، G-10، ٰI-10 اوردیگرمقامات پرقائم پولنگ سٹیشنزکادورہ کیاتو کارکنوںنے موبائل فون کمپنیوں اورپی ٹی سی ایل انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیااورشکایات کا انبار لگا دیئے۔
اس موقع پرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ حکومت تحر یک انصاف کے پارٹی الیکشن میںروڑے اٹکا کر اس بات کا ثبوت دے رہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیںپی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیںاور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے وہ پی ٹی آئی کے کارکنوںکوخوفزدہ نہیںکر سکتے،انھوںنے کہاکہ عمران خان نے پارٹی کارکنوںکوقیادت منتخب کرنیکاخواب پوراکردیاجس پر میں انکا مشکور ہوں ، انھوںنے کہاکہ ملک میںدقیانوس سیاسی کلچراورتاحیات شخصی حکمرانی سے نجات کی بنیادرکھ دی گئی، شفقت محمودنے کہا کہ تحریک انصاف نے ٹوپی ڈرامہ نہیںکیا بلکہ حقیقی انتخابات منعقدکرکے سیاسی تبدیلی کی راہ اختیار کی ہے۔
عائلہ ملک نے جمہوری کارکنوں کومباکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ سیاسی آمروں سے نجات پانے کا دن ہے ،ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہاکہ سیاسی تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے جسے کوئی نہیںروک سکتا۔دریں اثنائتحریک انصاف نے سیاست کے عملی میدان میں خصوصی افرادکوشریک کرنے کیلیے خصوصی ونگ تشکیل دیاہے جسکاپہلا اجلاس مرکزی صدرانعم نقوی کی صدارت میںہوانعیم الحق نے پارٹی چیئرمین عمران خان کا خطاب پڑھ کر سنایا اور کہا کہ عمران خان ملک میں عدم موجودگی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے ا لیکشن میں خصوصی افراد تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔