خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے چیف جسٹس نوٹس لیں مولانا فضل الرحمن

سول افسربالکل بے بس،ہرضلع میںفوجی افسربیٹھے ہیں،کوئی پوچھنے والانہیں،ہم صلح کے ہرعمل کیساتھ ،جنگ کے مخالف ہیں

جماعت اسلامی بلیک میل کررہی ہے،نوجوان اسلحہ اٹھائیںتوانتہاپسند،ڈھول اٹھائیںتواصلاح پسند کہا جاتا ہے، دیربالامیںخطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جمعیت علمائے اسلام(ف)کے امیرمولانافضل الرحمن نے کہاکہ امریکا دنیاکوزبردستی فتح نہیںکرسکا۔


حکمران زورکی بنیاد پرکیسے دہشتگردی ختم کرینگے،خیبرپختونخوامیںغیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، ہرضلع میں فوج نے عملاً اداروں پرکنٹرول کرلیا ہے،چیف جسٹس خیبرپختونخوامیں عوام کے ساتھ ہونیوالے مظالم کانوٹس لیں۔ دیر بالامیں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر نوجوان اسلحہ اٹھائیںتو انھیں انتہاپسنداوراگرڈھول اٹھالیں تو ان کو اصلاح پسند کہا جاتا ہے، یہ ایک کھلا تضادہے، انھوںنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں غیراعلانیہ طورپرمارشل لا نافذ ہے اورہرعلاقے میں فوجی آفسران بیٹھا کر اضلاع کوبھی عملاًان کے کنٹرول میں کردیاگیاہے اوروہاں کے سول آفسران کوان کے سامنے بے بس کردیاگیا ہے فوجیوں کوکوئی پوچھنے والا نہیں۔

انھوں نے کہاکہ امریکا میں مسلمان مخالفت پرانتخابی نتائج سامنے آتے ہیں آج اسرائیلی وزیراعظم جنوری میں الیکشن میںکامیابی کے لیے غزہ میں مسلمانوں کا خون بہارہاہے۔ انھوںنے کہا کہ ہم صلح کے ہرعمل کیساتھ ہیں اورجنگ کے مخالف ہیں، ہم کوانتہا پسند کہنے والوں نے گوانتانا موبے اورابو غریب جیل میں انسانیت سوزاقدامات کیے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 50فیصدنشستیں مانگ کربلیک میلنگ کررہی ہے،کانفرنس سے مولاناگل نصیب خان،مولانامحمد قاسم،انعام اﷲ خان،مولاناریاض اﷲ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story