فرانس مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی آزادی دے، پوپ

روم: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمان خواتین کو ان کے عقائد کے مطابق حجاب کرنے کی آزادی دے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ فرانس مسلمان خواتین کے حجاب کے حق کا احترام کرے۔ انہوں نے مسلمان خواتین کے حجاب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلم خاتون کو اسی طرح حجاب کی آزادی ملنی چاہیے جس طرح کسی عیسائی کوکراس پہننے کے لیے حاصل ہے، لوگوں کواپنے عقائد پرعمل پیرا ہونے کا حق ملنا چاہیے۔

پاپ نے فرانس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین چرچ اورریاست کوعلیحدہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں، اسے اپنے اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں 6 ملین مسلمان ہیں جو کسی یورپی ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں 2004 میں حجاب پر پابندی لگادی گئی تھی۔