امریکی صدر براک اوباما کا میانمار کا دورہ
امریکی صدربراک اوباما نے حزب اختلاف کی رہنما آنگ سانگ سوچی سے بھی ملاقات کی۔ فوٹو: رائٹرز
براک اوباما نے میانمارکے دارالحکومت ینگون میں اپنے ہم منصب تھين سين سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔،میانمارکے صدرسے ملاقات کے بعد براک اوباما نے حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کی۔
امريكی صدر براک اوباما نے دورے سے قبل ميانمار كے رہنماؤں پر زور ديا کہ وہ ملک میں اصلاحاتی عمل کو جاری ركھيں جس میں ابھی مزيد پيش رفت كی ضرورت ہے۔
واضح رہے كہ كسی بھی امريكی صدر كا یہ ميانمار كا پہلا دورہ ہے۔ صدر براک اوباما ميانمار كے بعد كمبوڈيا ميں علاقائی تعان کی تنظیم آسيان كے اجلاس ميں بھی شركت كريں گے۔