عدالت نے کالعدم تنظیم کے 2 کارکنوں کو قید کی سزا سنادی
پروفیسر زیبا کے قتل میں ملوث ملزم اور اس کی اہلیہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا،سماعت ملتوی
ملزمان کو سی آئی ڈی نے پیر آباد کے علاقے میں واقع قبرستان کے قریب مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ فوٹو: فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی صدر الدین بوہیو نے کالعدم تحریک پنجابی طالبان کے دو کارکنوں راشد اقبال عرف عبدالباسط اور عبدالرزاق عرف قاری عمر کوالگ الگ مقدمات میں ایک برس اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان کو سی آئی ڈی نے پیر آباد کے علاقے میں واقع قبرستان کے قریب مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا اور انکے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے تھے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی منٹھار علی جتوئی نے پروفیسر زیبا ذکیہ قتل کیس میں ملوث مقتولہ کے ڈرائیور محمد سلیم اور اسکی اہلیہ خالدہ کا بیان قلمبند کرلیا ہے اور سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی ہے،علاوہ ازیں بھتہ خوری کے الزام میں ملوث دو ملزمان کو مدعی اور دو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا، ذیشان اور صدیق کی شناختی پریڈ کرانے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شفیع اﷲ کے روبرو پیش کیا گیاتھا، اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شناختی پریڈ کیلیے تمام قانونی تقاضے مکمل ہیں۔