نوابشاہ وین کی رکشے کو ٹکر ڈرائیور سمیت3 افراد جاں بحق
حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہو گیا۔
باندھی مین روڈ پر نواب شاہ سے سکھر جانے والی تیز رفتار مسافر وین نے سامنے سے آنے والے رکشے کو ٹکر ماردی. فوٹو: فائل
RAJANPUR:
باندھی کے قریب تیز رفتار مسافر وین اور رکشے میں تصادم، 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی۔
وین ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام باندھی مین روڈ پر نواب شاہ سے سکھر جانے والی تیز رفتار مسافر وین نے سامنے سے آنے والے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سومر جمالی اور مسافر گلاب جمالی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ رکشہ میں سوار دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو باندھی رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا ، بعد ازاں انہیں تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور وین سمیت فرار ہوگیا۔ باندھی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے ہوالے کردیں۔