ٹھٹھہ میں پی پی ق لیگ مل کر الیکشن لڑیں گی ملکانی
ذاتی طور پر ذوالفقار آباد منصوبے کا حامی ہوں ، صوبائی وزیر
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی اچھی بات ہے لیکن ہمارے کچھ تحفظات ہیں جو دور کیے جانے چاہئیں۔ فوٹو: فائل
ذاتی طور پر ذوالفقار آباد منصوبے کے حق میں ہوں لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ منصوبے میں مقامی افراد کو اہمیت دے اور اس مقصد کیلیے ایک میکنزم بنایا جائے ۔
ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ مل کر الیکشن لڑیں گی ،اس سلسلے میں تمام معاملات طے ہوچکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اور ق لیگ کے رہنما محمد علی ملکانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی اچھی بات ہے لیکن ہمارے کچھ تحفظات ہیں جو دور کیے جانے چاہئیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر شاہ بندر میں ڈگری کالج اور جاتی میں ذوالفقار علی بھٹو پارک تعمیر کرانے کا اعلان کیا اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ علاوہ ازیں محمد علی ملکانی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور جلد تکمیل کی ہدایت دیں ۔