زہریلا کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق 16افراد بے ہوش
متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
لسکانی برادری کے گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ رضوان جاں بحق جبکہ خواتین اور 4بچوں سمیت 16افراد بے ہوش ہو گئے۔ فوٹو: فائل
مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 16بے ہوش ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گائوں محمد بخش لسکانی میں لسکانی برادری کے گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ رضوان جاں بحق جبکہ خواتین اور 4بچوں سمیت 16افراد ، فدا حسین ، غلام حسین ، حمید، میر دوست ، ثمینہ ، ارباب قانون ، رخسانہ اور دیگر بے ہوش ہوگئے جنہیں سول اسپتال سانگھڑ داخل کرا دیا گیا ہے ۔دوسری جانب سانگھڑ شوگر مل کے نزدیک عنایت اللہ نامی شخص ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے کچل کر ہلاک ہوگیا ۔