ماں بہن نہ بھابھی سونالی8سال بعدمنفرد کردار نبھانے کیلئے تیار
سونالی باندرے کو بالی وڈ کے سبھی خانز کے مدمقابل کردار نبھانے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔
سونالی باندرے کی ’’ونس اپان اے ٹائم اگین ‘‘آیندہ برس اگست میں سینماؤں کی زینت بنے گی ۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ 8سال بعد ''ونس اپان اے ٹائم اگین''میں منفرد کردار کی آفر نے دوبارہ فلم میں پرفارم کرنے پر مجبور کردیا۔فلمساز ایکتا کپور ،شوبھا کپور اور ہدایتکار ملن لوتھیریا کی اس فلم میں ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا سنہری موقع مل رہا ہے ۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار ملا ہے جس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے پورے مواقع میسر ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فلم تکمیل کے مراحل میں داخل ہورہی ہے ۔اس فلم میں عمران خان اور سوناکشی سنہا کی پرفارمنس بھی یادگار ہوگی ۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم میں اسی ٹیم کے ساتھ کام کررہی ہوں جو کئی فلموں میں پہلے بھی میرے ساتھ کام کرچکی ہے، مداحوں کی پسند کا خیال رکھتی ہوں ،کردار کو خوبی سے نبھائوں گی۔ ۔واضح رہے کہ اداکارہ اس فلم میں ماں بہن اور بھابھی کا کردار نہیں نبھائیں گی ،بلکہ نئی فلم میں کردار بھی اچھوتا ہی کروں گا اداکارہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پہلے میری حوصلہ افزائی کی اب پھر ان دوستوں کی مہربانیوں اور عنایات کی بدولت ہی دوبارہ فلم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ نئی فلم ''ونس اپان اے ٹائم اگین ''آیندہ برس اگست میں سینمائوں کی زینت بنائی جائے گی ۔سائوتھ کی فلموں سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی 37سالہ اداکارہ نے بالی وڈ کے سبھی خانز کے مدمقابل کردار نبھانے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے ۔
1994میں فلم ''اگ''پھر'' ناراض''میں کام کیا 1995کے دوران کئی فلمیں کیں جن میں ''دی ڈان''،''غدار''،''ٹکر'' فلم ''بمبئی '' شامل ہیں ،اداکارہ نے 1996میں ''رکشک ''،''انگلش بابو دیسی میم''،''دل جلے''،''اپنے دم پر'' اور فلم ''سپوت'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔1997میں اداکار سونالی باندرے کی فلمیں ''بھائی''،''ترازو''،'' ''کہر'' سینمائوں کی زینت بنائی گئیں۔1998کے دوران اداکارہ نے فلم ''قیمت ''، ''ڈوپلی کیٹ''،''ہم سے بڑھ کر کون؟''، ''میجر صاب''، ''انگارے ''اور ''زخم ''میں جلوے دکھائے۔ 1999میں چار فلموں میں کام کیا ۔
2001میں ریلیز ہونے والی فلم ''لو یو ہمیشہ ''میں کام کیا۔اس سے قبل 2000 میں اداکارہ کی پانچ فلمیں ریلیز ہوئیں ،ان میں ''دل ہی دل میں ''،''ہمارادل آپ کے پاس ہے''، ''ڈھائی اکشر پریم کے''،''جس دیش میں کنگا رہتی ہے'، شامل ہیں ۔2001میں فلم ''مراری''، ''لو کے لیے کچھ بھی کرے گا''، ''لیجا''،''تیرا میرا ساتھ رہے'' میں کام کیا 2002 میں فلم ''اندرا''ریلیز ہوئی اس کے ساتھ کئی سائوتھ کی فلموں میں بھی جلوہ گرہوئیں 2003میں '' چوری چوری''، ''کل ہو نہ ہو''،اور 2004میں ''شنکر بنا ایم بی بی ایس'' میں ڈاکٹر سنیتا کا کردار نبھایا ۔اس کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی اور سونالی نے فلم نگری سے کنارہ کشی کرلی مگر اس دوران ٹی وی شوز اور پروگرام کرتی رہیں جن میں ایک مقبول ٹی وی ڈانس پروگرام ''کیا مستی کیا دھوم''کی میزبانی کرکے اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھائی ۔اور اب سونالی واپس فلم میں آرہی ہیں نئے جذبے کے ساتھ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ان کا کردار منفرد ہوگا۔ اس فلم میں اداکارہ سونالی باندرے کو منفرد کردار ملا ہے۔
تاہم انھوں نے ابھی تک اس کردار کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیل تو نہیں بتائی مگر یہ ان کے بارے میں ضرور کہاگیا ہے کہ آنیوالی اس فلم میں وہ کوئی بہن ،ماں یا بھابھی کا روایتی کردار ہر گز نہیں نبھائیں گی ۔فلم ''ونس اپان اے ٹائم اگین ''میں اداکارہ کا نام ممتاز رکھا گیا ہے ۔ان کے نام کی طرح کردار بھی ممتاز ہی ہوگا ۔خود فلم کی ٹیم کے ارکان کا بھی یہی کہنا ہے کہ سونالی باندرے اس بار ایک مختلف کردار میں سامنے آرہی ہیں ۔ان کی پرفارمنس بھی اس میں خوب ہوگی ۔کہانی بھی انھی کے گرد گھومتی نظر آئے گی ۔قبل ازیں 2004میں تلگو فلم میں ڈاکڑ سنیتا کا کردار نبھایا تھا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا اب بھی ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی نئی فلم شائقین کو سینما گھروں کی جانب لانے میں مجبور کردے گی ۔