اجے اور سوناکشی کی فلم ’سن آف سردار‘ کامیاب

سن آف سردار نے نے باکس آفس پر تین دنوں کے دوران 10کروڑ 70لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔

سن آف سردار 2000سنیماہالز میں ریلیز کی گئی تھی۔ فوٹو :فائل

KARACHI:
بالی وڈ اسٹار اجے اور سوناکشی کی فلم ''سن آف سردار ''نے باکس آف پر دھوم مچا دی ۔


بھارت میں سنیماہالز پر دھماکے دار انٹری کے ساتھ ہی فلم ناظرین کے دلوں کو بھاگئی ہے اور ریلیز کے پانچ دن بعد بھی لوگ قطاروں میں لگے نظر آتے ہیں۔ فلم تین دنوں میں ریکارڈ بزنس کرچکی ہیں ۔ اجے دیوگن، سوناکشی سنہا اور سنجے دت کی اس فلم نے باکس آفس پر تین دنوں کے دوران 10کروڑ 70لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔ سن آف سردار 2000سنیماہالز میں ریلیز کی گئی تھی ۔فلم ٹریڈ سے وابستہ تجزیہ کار ترون آدرش نے انڈو ایشین نیوز سروس کو بتایا کہ یہ دیوالی بالی وڈ کے لیے بہت شبھ اور زبردست رہی۔عام سینماگھروں میں سن آف سردار خوب رش لے رہی ہے ۔
Load Next Story