سندھ گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی 2 دسمبر سے آغاز ہوگا

گورنر سندھ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ۔

گورنر سندھ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ۔ فوٹو: اے ایف پی

سندھ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین و صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اس موقع پرمحرم الحرام کی وجہ سے ایونٹ کی تاریخوں میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔


مقابلے اب 2 سے 4 دسمبر تک حیدر آباد میں ہی منعقد ہوں گے،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نیاز اسٹیڈیم میں سہہ پہر3بجے افتتاح کرینگے۔ میٹنگ کے دوران گیمزکے انتظاما ت کو بھی حتمی شکل دینے سمیت مختلف امور زیر بحث آئے، صوبائی وزیر کھیل نے تمام وینیوز'کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں اور باتھ رومز کی تزئین و آرائش کیلیے احکامات جاری کیے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ گیمز کے تمام وینیوز پر ڈاکٹرز کا ایک پینل اور ایمبولینس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہر وقت تیار رہے گی۔

خواتین کھلاڑیوں کی رہائشگاہوں پر سخت سیکیورٹی ہوگی اور کسی بھی وزیٹر کو ملاقات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سندھ گیمز کے تمام وینیوز اور کھلاڑیوں و آفیشلز کی رہائش گاہوں کا حتمی انتخاب بھی کر لیا گیا، پلیئرز کو سہولتوں کی فراہمی کیلیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں،اجلاس میں سیکریٹری اسپورٹس سعید اعوان'ڈائریکٹر شہزاد پرویز'ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد راحت علی شاہ'کمشنر و ڈپٹی کمشنر حیدر آباد'ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد'ایس ایس پی حیدر آباد اور تمام ڈسٹرکٹس اسپورٹس آفیسرز بھی شامل تھے۔
Load Next Story