گارڈن پولیس نے ملزمان کو بھاری رشوت وصول کرکے چھوڑدیا

پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا ۔

پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا ۔ فوٹو: فائل

گارڈن پولیس نے موٹر سائیکل پر عائد ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے 2 افراد کو روک کر تلاشی کے دوران اسلحے برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا جنھیں بعدازاں پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا ۔


گارڈن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او فتح محمد شیخ نے جمعے کی شب علاقہ گشت کے دوران عثمان آباد کے قریب سرخ رنگ کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر 2 افراد کو دیکھ کر انھیں روکا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے جس پر پولیس دونوں ملزمان کو تھانے لے آئی ۔
Load Next Story