حسینؓ کی قربانی کودنیا کبھی فراموش نہیں کر سکے گی شہنشاہ نقوی
مختلف مقامات پر مجالس سے علامہ طالب جوہری، حسن ظفر نقوی،ناظرعباس کاخطاب.
مختلف مقامات پر مجالس سے علامہ طالب جوہری، حسن ظفر نقوی،ناظرعباس کاخطاب. فوٹو : ایکسپریس
ممتاز عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مظالم اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔
دہشت گردی اور مظالم سے نواسہ رسول کی عزاداری کو نہیں روکا جاسکتاکیونکہ حسینؓ کے پیروکار ظلم جبر اور تشدد کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور کوئی بھی طاقت ہمارے دلوں سے اہل بیت رسول کی محبت نہیں نکال سکتی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نشترپارک میں محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ امام عالی مقامؓ نے یزید جیسے ظالم اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور اس کے مکروہ چہرے سے نقاب اتارکر دنیا کو اس کا اصل روپ دکھایا، آپؓ کی اس عظیم قربانی کو دنیا کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم جبر اور اوچھے ہتھکنڈوں سے عزاداری کو روکا نہیں جاسکتا، ہم حسینی ہیں اور مظالم و دہشت گردی سے گھبرانے والے نہیں کیونکہ امام حسینؓ نے ظالموں اور جابروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ بخشا، علامہ طالب جوہری نے امام بارگاہ ساحرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر مشکل وقت آئے تو اپنی جان و مال کی پروا کیے بغیر میدان عمل میں آنا اور اسلامی اصولوں کا دفاع کرنا، آپؓ نے دین میں تبدیلی اور تاریخی حقائق تبدیل کرنے کی یزید کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا،مولانا سید ناظرعباس تقوی نے مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم، جبر اور تشدد کیخلاف ڈٹ جانا حسینیت ہے، امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی پیش کرکے پرچم اسلام کو ہمیشہ کیلیے سربلند کردیا۔