مجالس و جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائےحسن ظفر نقوی
دھماکے میں جاں بحق اظہرحسین سپرد خاک،امین شہیدی،صادق رضا کی شرکت.
دھماکے میں جاں بحق اظہرحسین سپرد خاک،امین شہیدی،صادق رضا کی شرکت. فوٹو: فائل
KARACHI:
جامع مسجد مصطفی عباس ٹائون کے مین گیٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اظہرحسین کی نماز جنازہ جامع مسجد مصطفی میں ادا کی گئی جس میں مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا امین شہیدی، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا احمد اقبال و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجالس و جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، بعدازاں اظہرحسین کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مولانا مختار امامی، مولانا صادق رضا تقوی نے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت کراچی میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے ،علامہ ساجد نقوی، مولانا ناظر عباس تقوی ،علامہ عباس کمیلی، سلمان مجتبیٰ نقوی ، شبر رضا، علامہ جعفر رضا و دیگر نے بم دھماکے کی مذمت کی۔