جامعہ کراچی میں داخلے کیلیے فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع
21 اور22نومبرکوبھی فارم جمع ہونگے،پی جی ڈی شماریات میں داخلے3دسمبرسے ہونگے.
21 اور22نومبرکوبھی فارم جمع ہونگے،پی جی ڈی شماریات میں داخلے3دسمبرسے ہونگے. فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کے شعبہ شماریات کے صدرپروفیسر ڈاکٹر مدثرالدین نے اعلان کیا ہے کہ شعبہ شماریات میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی) کے داخلہ فارم 3 سے 21 دسمبر تک شعبے سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
داخلہ فہرست 26 دسمبر کو شعبہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی جبکہ فیس 27 دسمبرتا4 جنوری 2013 تک جمع کرائی جاسکتی ہے،داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں فارم ڈی(مارننگ وایوننگ پروگرام) اور رجحان ٹیسٹ کی بنیاد پر بی ای،بی ایس ،آنرز،بی کام ،بی بی اے،بی پی اے، ایم ایس سی ،ایم سی ایس ،ایم بی اے اور ایم پی اے میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ ختم ہونے کے بعد طلبہ کوفارم جمع کرانے کیلیے دودن مزید فراہم کردیے گئے ہیں۔
فارم جمع کرانے کے خواہشمند طلبہ اب 21 اور 22 نومبر کو بھی متعلقہ فارم جمع کراسکتے ہیں،جامعہ کراچی کے تحت ایل ایل ایم سال آخر امتحانات کیلیے تھیسس جمع کرانے کی تاریخ میں 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 30 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے ،طلبہ کُل 11000 روپے فیس کے ساتھ تھیسس کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں۔