آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے سیاسی رہنما
سلیم ضیا،شاہ اویس نورانی،محمد حسین محنتی اوردیگرکاپریس کانفرنس سے خطاب.
سلیم ضیا،شاہ اویس نورانی،محمد حسین محنتی اور دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب. فوٹو: فائل
مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے آئندہ عام انتخابات سے قبل کراچی سے 15 لاکھ ووٹ دوسرے شہروں میں منتقل کیے جانے کو گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ایک اتحادی جماعت کو جتوانے کی کوشش ہے۔
جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اوراس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے،پیرکو پریس کلب میںمسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا ایڈووکیٹ ،جے یوپی کے سینئر نائب صدر شاہ اویس نورانی،جماعت اسلامی کے امیرمحمد حسین محنتی ، مسلم لیگ (ن)کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر اور عرفان اللہ مروت ، جے یو آئی کے محمد اسلم غوری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن اور نادرا کے آگے الیکشن کمیشن آف پاکستان بے بس ہے جس کی وجہسے صوبائی الیکشن کمیشن اپنی من مانیاں کرنے میں آزاد نظر آ رہا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم ضیا نے کہا کہ ہم کسی صورت آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، 2002 اور 2008 کے انتخابات میں مخصوص اندازمیںدھاندلی کی گئی اور 1988 سے جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں اس میں ایم کیو ایم نے بندوق اور بارود کے زور پر جعلی مینڈیٹ حاصل کیا ہے جو لوگ 40 سال سے یہاں آباد ہیں ان کے ووٹ ایک تنظیم کے کہنے پر شہر سے باہر منتقل کردیے گئے ہیں.
جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو از خود نوٹس لینا چاہیے ، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں ہے کیونکہ اس میں سارے فیصلے آمرانہ طریقے سے کیے جارہے ہیں ، شاہ اویس احمد نورانی نے کہا کہ نادرا میں (ر) جنرل اور بریگیڈیئرز کو تعینات کرکے دھاندلی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،محمد حسین محنتی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں ۔