بال ٹھاکرے پرسوال2بھارتی لڑکیوں کو مہنگا پڑگیا دونوں گرفتار
پہلی لڑکی نے پوچھا،آخری رسومات پرممبئی کیوں بند تھا؟ دوسری نے سوال پسند کیا تھا
پہلی لڑکی نے پوچھا،آخری رسومات پرممبئی کیوں بند تھا؟ دوسری نے سوال پسندکیا تھا فوٹو: فائل
انتہاپسندہندوتنظیم شیوسیناکے آنجہانی رہنمابال ٹھاکرے پرسوال دوبھارتی لڑکیوں کومہنگاپڑ گیا۔
پولیس نے گرفتارکرلیا۔پیرکوبھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'فیس بک'پر21سالہ لڑکی نے سوال کیا تھا کہ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات پرممبئی شہر کیوں بند تھا؟جسے ایک اور لڑکی نے پسندکیا، ممبئی پولیس نے فیس بک پرتبصرہ کرنے اوراسے پسندکرنیوالی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ شیوسیناکے سربراہ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے موقع پر ممبئی شہرکو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ بھارتی صحافی وجے ودروہی کا موقف ہے کہ لڑکیوں کواشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام میں گرفتارکیاگیا جنھیں بعدمیں ضمانت پررہا کردیاگیا۔انھوں نے بتایاکہ فیس بک پرسوال اٹھانے والی لڑکی کے انکل کے اسٹورپرشیوسیناکے ہزاروں کارکنوںنے دھاوا بول دیااوردکان میںتوڑپھوڑبھی کی۔ پولیس کے مطابق معاملہ بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا۔