کورنگی اورسرجانی میں پراسرار فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

میراکبر کوگھرمیںگولی لگی،اہلیہ زیرحراست، عدنان کے قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی،پولیس

میراکبر کوگھرمیںگولی لگی،اہلیہ زیرحراست، عدنان کے قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی،پولیس. فوٹو: فائل

کورنگی اور سرجانی ٹائون میں پراسرار فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ،کورنگی صنعتی ایریا میں گھرکے اندر فائرنگ سے 40 سالہ میراکبر ہلاک ہوگیا۔


کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹائون مکان نمبر 314 کے رہائشی میراکبرکی اہلیہ عشرت بی بی نے اس سے دوسری شادی کی تھی جبکہ وہ 5 بچوں کی ماں ہے،پولیس کواس کی اہلیہ اورداماد پرشک ہے، پولیس نے عشرت بی بی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروعکردی۔ علاوہ ازیں سرجانی ٹائون کے علاقے خداکی بستی میں پراسرار فائرنگ سے 30 سالہ عدنان ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ اوسرجانی ٹائون ارشدگبول نے بتایا کہ فوری طورپرقتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی، علاقے سے بھی متضاد اطلاعات ملی ہیں، مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی جس پر ایڈریس کورنگی کا درج ہے، مقتول کے پاس سے نقدی اور موبائل فون برآمد نہیں ہوا، شبہ ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا شاخسانہ ہے، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرکھڈا مارکیٹ لیاری میں25 سالہ شبیر جبکہ کورنگی صنعتی ایریا اللہ والا ٹائون میں 55 سالہ اسحاق زخمی ہوگیا، اسحاق گلستان جوہرکا رہائشی ہے ۔
Load Next Story