الیکشن اتحادبات چل رہی ہےابھی اعلان نہیں کرسکتےہاشمی
پیپلزپارٹی اپنی پرفارمنس سے مطمئن،اتحادبنانامجبوری ہے:یاسمین رحمٰن’’کل تک‘‘میں گفتگو
فوٹو : فائل
تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن میںاتحاد کے لیے مختلف سیاسی جماعتوںمیں مشاورت کا عمل جاری ہے۔
تحریک انصاف کی بھی بات چیت چل رہی ہے لیکن ہم ابھی کوئی حتمی بات نہیں کرسکتے ۔پروگرام ''کل تک''میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جن پارٹیوں سے ہماری مشاورت جاری ہے ان کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا جاسکتا ۔میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سے منت کرتا ہوں کہ وہ اپنی جماعتوں میں الیکشن کرائیں ۔تحریک انصاف بھی الیکشن کرارہی ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی بات فی الحال قبل ازوقت ہے۔
تاہم فی الحال ہماری صرف یہ سوچ ہے کہ ہم نے ووٹ کے ذریعے موجودہ نااہل حکومت سے عوام کی جان چھڑانی ہے۔ ہم نے سیاسی اتحاد کے لئے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما یاسمین رحمان نے کہاکہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر حکومت چلانا بہت مشکل کام ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں بہت سے اتارچڑھائو دیکھے لیکن حکومت نے تمام اتحادیوں کو ساتھ رکھا ۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی بڑی پارٹی ہے اور پارٹیاں کارکنوں کو نظرانداز کرکے نہیں چلا کرتیں۔