دونوں ایوانوں میں صحافیوں کے تحفظ کیلیے قرارداد منظور
وفاقی ، صوبائی حکومتیں اورسیکیورٹی ادارے صحافیوں کے تحفظ کے لیے مئوثراقدامات کریں
وفاقی ، صوبائی حکومتیں اورسیکیورٹی ادارے صحافیوں کے تحفظ کے لیے مئوثراقدامات کریں فوٹو: فائل
UNITED NATIONS:
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیر کو ملک بھرکے صحافیوں کے تحفظ کے لیے قرار داد منظور کرلی گئی۔
پارلیمنٹ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر رحمت اللہ عابد کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدر نے صحافیوں کے تحفظ کے بارے میں قرا رداد پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان 18 نومبر کو پنجگور میں صحافی رحمت اللہ عابدکو دہشتگردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
اجلاس ملک بھر کے صحافیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کیخلاف متشددانہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ہائوس متفقہ طور پر مطالبہ کرتاہے کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اورقانون نافذ کرنے والے ادارے صحافیوں کے تحفظ کے لیے مئوثراور ٹھوس اقدامات کریں اور دیگر اداروں کی طرح صحافیوں کو بھی باضابطہ طور پر معاوضوں کی ادائیگی کا اعلان کیا جائے ۔ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ۔