پاکستان نے مسلح ڈرونزکی تیاری کاعمل تیزکردیا

ٹیکنالوجی کی کمی کے باعث پاکستان کو مشکلات کاسامناہے‘برطانوی میڈیا رپورٹ

ٹیکنالوجی کی کمی کے باعث پاکستان کو مشکلات کاسامناہے‘برطانوی میڈیا رپورٹ فوٹو: اے ایف پی

برطانوی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے خفیہ مسلح ڈرونزکی تیاری کاعمل تیزکردیاتاہم اسے جدیدآلات اورایڈوانس ہدف بنانے والی ٹیکنالوجی کی کمی کے باعث مشکلات کاسامناہے۔


پاکستانی ڈرونزصرف250کلومیٹرتک ہی پروازکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیوزویب سائٹ''دی نیوزٹرائب''کی رپورٹ میں دفاعی ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے قریبی دوست چین نے اسے مسلح ڈرونزدینے کی پیشکش کی ہے تاہم چینی ساختہ ڈرون طیاروں کی صلاحیت پرشبہات پائے جاتے ہیں، پاکستان نے امریکا سے بھی مسلح ڈرونزکی فراہمی کامطالبہ کیا تھا تاہم واشنگٹن نے یہ درخواست مستردکردی تھی۔ گزشتہ ہفتے کراچی میں دفاعی نمائش کے دوران وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے اشارہ دیاتھاکہ ہم امریکا کی جانب سے سخت جواب کے بعد بیجنگ سے مدد طلب کرسکتے ہیں۔

پاکستان اپنے مسلح طیارے تیارکرنے کا کام بھی کررہا ہے۔ پاکستان نے ملکی ساختہ نئے ڈرون کوکراچی میں دفاعی نمائش کے دوران متعارف کرایا تھا تاہم ابھی تک ان ڈرونزکو کسی حملے کیلیے استعمال نہیں کیاگیا، رپورٹ کے مطابق پاکستان کولیزرگائیڈڈ میزائلوں کی کمی کاسامناہے جوامریکی ڈرونزمیں استعمال کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاک فوج عام راکٹ استعمال کرنے پرمجبورہے جن کے نشانے پراعتبارنہیں کیا جاسکتا،اسی طرح پاکستانی ڈرونزصرف250کلومیٹرتک ہی پروازکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ امریکی طیارے اس سے پانچ گنا زائد فاصلہ طے کرسکتے ہیں۔
Load Next Story