شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ لوگوں کیلیے وقار یونس فنڈز جمع کرنے لگے
وقار یونس نے برطانیہ میں تقریب میں شرکت کی جس کا مقصد شام کے بدحال مسلمانوں کی بحالی کے لیے پیسے جمع کرنا تھا
وقار یونس شام کے بدحال مسلمانوں کے لیے برطانیہ پہنچ گئے فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان کے سابق کوچ وقار یونس چیریٹی ایونٹ میں شرکت کیلیے بریڈ فورڈ پہنچ گئے، جہاں پر ان کو رات گئے اسلامک ریلیف فنڈ کی جانب سے منعقد کیے جانیوالے ڈنر میں شریک ہونا تھا۔
یہ فنڈ شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ لوگوں کیلیے رقم جمع کررہا ہے، چیریٹی کے ایک آفیشل نے کہاکہ وقار یونس ایک حقیقی عظیم کرکٹر ہیں، ہم ان کے مہمان خصوصی بننے پر کافی خوش ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 20 لاکھ سے زائد افراد دوسرے ملکوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ْ