سہواگ ٹویٹر پر بھی شعیب اختر کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آئے
اسپیڈاسٹارنے90 کی دہائی کی پاکستانی ٹیم کی تصویرشیئرکی توسہواگ نےکمنٹ کیاکہ ٹیم اچھی لیکن ورلڈکپ میں کبھی ہرانہیں پائے
سہواگ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچز میں کمنٹری کے دوران بھی وہ خاص طور شعیب اختر کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل
بھارت کے سابق بیٹسمین وریندر سہواگ ٹویٹر پر بھی شعیب اختر کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آئے۔
پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹارنے 90 کی دہائی کی عظیم پاکستانی ٹیم کی تصویر شیئر کی جس میں انضمام، سعید انور اور وسیم اکرم جیسے سپر اسٹارز موجود تھے۔
سہواگ نے لکھا کہ 'بہت اچھی ٹیم ہے شعیب بھائی، کئی عظیم کھلاڑی اس میں شامل ہیں مگر پھر بھی کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا پائے اور بدستور 'موقع' کی تلاش میں ہیں۔ اس سے قبل ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچز میں کمنٹری کے دوران بھی وہ خاص طور شعیب اختر کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔