ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو
ایسے ایکسپوز ایکسپریس میڈیا گروپ ملک کے کئی اہم شہروں میں منعقد کر کے کثیر تعداد میں طالب علموں کی رہنمائی کر چکا ہے
حقیقت یہ ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا اہتمام کر کے ملک میں فروغ تعلیم کے لیے ایک کام کر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کا یہ منفرد اعزاز ہے کہ وہ تعلیم کی ترویج کے لیے تقریبات منعقد کر کے طلبا طالبات کو اپنے لیے بہتر سے بہتر کیریئر اختیار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے اور ان تقریبات میں جنھیں ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا اصطلاحی نام دیا جاتا ہے طلبا طالبات کے ہمراہ ان کے والدین اور دیگر بزرگ بھی شرکت کرتے ہیں تا کہ اپنے بچوں کے لیے تعلیمی ادارے یا کیریئر کے انتخاب میں رہنمائی کر سکیں۔
ایسے ایکسپوز ایکسپریس میڈیا گروپ ملک کے کئی اہم شہروں میں منعقد کر کے کثیر تعداد میں طالب علموں کی رہنمائی کر چکا ہے جب کہ یہ مفید سلسلہ مسلسل جاری و ساری ہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت کراچی میں دو روزہ 'ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2016' آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ 2 روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ایک ہی چھت کے نیچے ملک کے بڑے اور معروف اعلیٰ تعلیمی اداروں نے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو تعلیمی کیریئر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
نمائش کے پہلے روز طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایکسپو کو انتہائی مفید اور معلومات افزا قرار دیا۔ سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور ایچ ای سی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایکسپریس میڈیا گروپ کو 'ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2016' کے انعقاد پر مبارک بادی کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے طلبا و طالبات کو بہتر مستقبل کے لیے نئے تعلیمی رجحانات اور ضابطے جاننے کا موقع فراہم کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا اہتمام کر کے ملک میں فروغ تعلیم کے لیے ایک کام کر رہا ہے۔