سونے کی قیمت 63 ہزار روپے تولہ سے بھی تجاوز

سونے کی فی تولہ قیمت 63100 اور دس گرام سونے کی قیمت 54085 روپے ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب350 اور 300 روپے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1734 ڈالر تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب350 اور 300 روپے کا اضافہ ہوا۔


جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 63100 اور دس گرام سونے کی قیمت 54085 روپے ہوگئی، چاندی کی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 1150 اوردس گرام17.14روپے بڑھ کر 985.71 روپے ہوگئی۔
Load Next Story