بیل آئوٹ پاکستان اسٹیل کی پیداواری استعداد صرف 15 فیصد

پاکستان اسٹیل نے 1 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کوئلے کے تین جہازوں کی ایل سی کھولی ہے

رواں ماہ پاکستان اسٹیل 20ہزارٹن سے زائد مقامی خام لوہا فولاد کی تیاری میں بروئے کار لائے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے بیل آئوٹ پیکیج کے تحت 3.8 ارب روپے کی فراہمی اور مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والے خام لوہے کے استعمال کے باوجود پاکستان اسٹیل کی پیداواری استعداد بمشکل15فیصد تک پہنچ پائی ہے۔


پاکستان اسٹیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران میں تقریباً 15ہزار میٹرک ٹن خام لوہا پاکستان اسٹیل کی دالبندین اور نوکنڈی کی دو لیز شدہ کانوں سے حاصل کرکے فولاد سازی کے لیے استعمال کیا جاچکا ہے جبکہ تقریباً 80ہزار میٹرک ٹن خام لوہا بلوچستان کے مختلف کان مالکان سے خریدا گیا۔

بیل آئوٹ پلان میں سے اگست میں 3.8ارب روپے کی پہلی قسط کی وصولی کے بعد خام مال کے حصول کی کوششیں تیز کرتے ہوئے اب تک پاکستان اسٹیل نے 1 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کوئلے کے تین جہازوں کی ایل سی کھولی ہے، رواں ماہ پاکستان اسٹیل 20ہزارٹن سے زائد مقامی خام لوہا فولاد کی تیاری میں بروئے کار لائے گی۔
Load Next Story