ماتلی بدین ایکسپریس پھر بند تاجروں کو مشکلات
بدین ایکسپریس کی بندش سے عوام اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
سیاسی، سماجی و تجارتی حلقوں کی اعلیٰ حکام سے ریلوے سروس بحال کرنے کی اپیل۔ فوٹو: فائل
ریلوے انتظامیہ نے انجن کی عدم دستیابی کو جواز بناکر20 روز کے تعطل کے بعد بحال کی گئی۔بدین ایکسپریس کی سروس دوبارہ بند کردی جس کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیاسی، سماجی و تجارتی حلقوں نے ریلوے انتظامیہ کے اس رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بدین سیکشن کے عوام اور تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم، وفاقی وزیر ریلوے اور اسپیکر قومی اسمبلی سے نوٹس لینے اور ریلوے سروس بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔