آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیا

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ دستاویزات ٹرافی کے ہمراہ ہی تھیں

کسٹم آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ٹرافی دبئی سے آنے والی فلائٹ کے بیگیج سیکشن کے ذریعے لائی گئی جبکہ اسے کارگو یا پھر کوریئر کے ذریعے آنا چاہیے. فوٹو: فائل

LONDON:
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹرافی کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔


اس بارے میں ایک کسٹم آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ٹرافی دبئی سے آنے والی فلائٹ کے بیگیج سیکشن کے ذریعے لائی گئی جبکہ اسے کارگو یا پھر کوریئر کے ذریعے آنا چاہیے، اس لیے ہم نے ٹرافی کو اپنے قبضے میں لے لیا،وفاقی حکومت کی جانب سے متعلقہ دستاویزات موصول ہونے پر ہی اسے ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ دستاویزات ٹرافی کے ہمراہ ہی تھیں، اس کے باوجود کسٹم حکام نے اسے روک لیا۔ یاد رہے کہ ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ آئندہ برس جنوری فروری میں ممبئی میں ہی کھیلا جائے گا اور یہ ٹرافی بھی پروموشنل مقاصد کیلیے لائی گئی ہے۔
Load Next Story