منصوبوں کی تکمیل سے لانڈھی اور کورنگی کے مسائل حل ہونگے
طبی سہولیات سمیت تفریحات کے بہتر مواقع بھی مہیا ہوں گے، محمد حسین سید.
طبی سہولیات سمیت تفریحات کے بہتر مواقع بھی مہیا ہوں گے، محمد حسین سید۔ فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد لانڈھی اور کورنگی کے علاقے میں ٹریفک اور نکاسی آب کے مسائل کافی حد تک حل ہوجائیں گے۔
جبکہ علاقوں کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات سمیت کھیل و تفریحات کے بہتر مواقع بھی مہیا ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے لانڈھی اور کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کورنگی کاز وے، اور کورنگی کراسنگ کے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی کہ ان دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں جلد از جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھولا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ہو اور انھیں شہر کے مرکزی علاقوں تک رسائی کیلیے جدید اور کشادہ راستے میسر آسکیں جبکہ سی بی ایم نالے کو بھی دسمبر تک مکمل کیا جائے۔
بعد ازاں لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں بیڈمنٹن، ٹینس، سوئمنگ، شوٹنگ رینج، کیرم، بلیئرڈز، ٹیبل ٹینس سمیت تمام انڈور اور آئوٹ ڈورگیمز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے قرب و جوار میں رہنے والے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترسہولیات مہیا ہوسکیں گی۔