انٹر بورڈ فارمز جمع کرانے کیلئے شہر میں مزید 8’’پک اپ سینٹرز‘‘ قائم
5مراکز آج سے فعال،3 مراکز عاشورہ محرم کے بعد کام شروع کرینگے، فیس صرف بینک برانچ کے عملے کے پاس جمع کرائی جائے گی.
مطلوبہ دستاویز کیلیے فارمز مرکز میں موجود بورڈ کے عملے کو دینا ہوں گے ،دستاویز اسی پک اپ پوائنٹ سے مل جائے گی، انوار احمد زئی۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں سیکیورٹی کے انتظامات کی تکمیل کے بعد بورڈکی جانب سے طلبہ اوروالدین کی سہولت کیلیے شہرمیں مزید 8 ''پک اپ سینٹرز'' قائم کردیے گئے ہیں۔
ان میں سے پانچ مراکز آج سے کام شروع کردیں گے جبکہ تین مراکز عاشورہ محرم کے بعد کام شروع کریں گے ،اس بات کا فیصلہ ثانوی تعلیمی بورڈ اور متعلقہ بینکوں کے افسران کے اجلاس میں کیا گیا،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق بورڈ کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیے جانے اور رینجرز کے تعاون سے نفری کی تعیناتی کے باوجودشہر میں پہلے سے قائم شدہ پک اپ پوائنٹس میں مزید 8مراکز کا اضافہ کردیا گیا ہے،ان میں سے 5مراکز بدھ 21 نومبر سے کام شروع کردیں گے جبکہ 3 مراکز عاشورہ کے بعد سے کام کریں گے۔
21 نومبر سے کام کرنے والے 5 اضافی مراکز یونائیٹڈ بینک کی برانچ واقع اورنگی ٹائون کوڈ نمبر 0369، شاہراہ پاکستان برانچ کوڈ نمبر 1118،مہران ملیر ہالٹ برانچ کوڈ 0300،کورنگی نمبر 2 برانچ کوڈ 1642، مینسفیلڈ برانچ کوڈ 0804 شامل ہیں جبکہ عاشورہ کے بعد سے کام کرنے والے پک اپ پوائنٹس کی برانچوں کے نام مسلم ٹائون برانچ کوڈ 0400، حسن اسکوائر برانچ کوڈ 1178 اور پی ای سی ایچ کمرشل ایریا برانچ ہوں گے،پک اپ پوائنٹس جن بینکوںکی شاخوں میں قائم کیے گئے ہیں،ان کے نام اورنمبر بورڈکی ویب سائٹ پر بھی دیے جارہے ہیں۔
ان مراکز میں طلبہ کیلیے تمام فارمز اور اطلاعاتی مواد موجود ہے جہاں سے انھیں پُر کرکے اسی جگہ بینک برانچ میں جمع کرایا جاسکتا ہے ،انھوں نے بتا یا کہ فیس صرف بینک برانچ کے عملے کے پاس جمع کرائی جائے گی،پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق چونکہ بورڈ کے تمام فارمز ویب سائٹ پر لوڈ کردیے گئے ہیں، اس لیے انھیں ڈائون لوڈ کر کے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ان پک اپ پوائنٹس کے علاوہ بورڈ کے احاطے میں قائم بوتھ پر بھی جمع کرایا جاسکتا ہے۔