افسران کی عدم دلچسپی 1339شکایات سیل غیرفعال

شکایات سیل کے ذریعے شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کردیا جاتا تھا.

جدید نظام کی افادیت ختم ہوگئی،عوامی شکایات کی شنوائی نہیں ہوتی،ذرائع. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے تحت شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے قائم کیا جانے والا 1339 کال سینٹر بلدیاتی افسران کی عدم دلچسپی، غیر سنجیدگی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی کے باعث غیرفعال ہوگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابقہ شہری حکومت کے دور میں عوام کے شکایات کے ازالے کے لیے کروڑوں روپے مالیت سے 1339کال سینٹر قائم کیا گیا تھا جس میں شہریوں کی طرف سے درج کرائی جانے والی شکایات کا نہ صرف فوری ازالہ ہوتا تھا بلکہ شکایات کے حل ہونے کے بعد شہری کو باقاعدہ آگاہ بھی کیا جاتا تھا۔

ذرائع کا کہنا کہ سابق ناظم مصطفی کمال کے دور میں اگر کوئی افسر اس سلسلے میں کوتاہی کا مظاہرہ کرتا تو اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جاتی تھی تاہم شہری حکومت کے خاتمے اور خصوصاً بلدیہ عظمیٰ کی موجودہ انتظامیہ کے آنے کے بعد یہ جدید ترین نظام اپنی افادیت کھوچکا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری مسلسل کال سینٹر پر اپنی شکایات کا اندراج کراتے ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہوتی جس سے اب شہریوں میں بھی شکایات کے اندراج کا رجحان رفتہ رفتہ ختم ہوتا جارہا ہے ،کروڑوں روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ افسران کی غفلت کے باعث غیر فعال ہوگیا ہے ۔
Load Next Story