صدر کے حکم پرمتاثرین دہشت گردی کیلیے فنڈ کے قیام کا فیصلہ
فنڈکاانتظام20رکنی بورڈچلائے گا،وزیراعظم سربراہ ہوںگے،5 ارب روپے مختص کیے جائینگے
فنڈکاانتظام20رکنی بورڈچلائے گا،وزیراعظم سربراہ ہوںگے،5 ارب روپے مختص کیے جائینگے. فوٹو: رائٹرز/فائل
صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پردہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی ترقی اورمتاثرہ خاندانوںو افرادکی امدادکے لیے وفاقی حکومت نے مستقل انڈونمنٹ فنڈقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فنڈکیلیے ابتدائی طورپر5 ارب روپے مختص کیے جائیںگیاورایک 20رکنی بورڈتشکیل دیاجائے گا جس کے سربراہ وزیراعظم ہونگے۔ دیگرارکان میںچاروںصوبوںاورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ،چیف سیکریٹریز،سیکریٹریز داخلہ، سیکریٹری فاٹا،وفاقی وزیرخزانہ، وفاقی وزیرداخلہ اوردیگراعلیٰ حکام شامل ہوںگے۔وفاقی حکومت کے مختلف اداروںنے چاروںصوبائی وگلگت بلتستان حکومتوں اورفاٹاسیکریٹریٹ کی مشاورت سے سمری تیار کرلی ہے۔
یہ سمری وزیراعظم کے توسط سے منظوری کیلیے صدر مملکت کوبھیجی جائے گی۔ صدراس فنڈکے قیام کا باضابطہ اعلان جنوری2013کے دوسرے ہفتے میںکریں گے۔ انڈونمنٹ فنڈکامرکزی دفتر اسلام آبادجبکہ ذیلی دفاترکراچی، پشاور،کوئٹہ، لاہور،گلگت اورفاٹامیں ہوںگے۔ فنڈکے لیے قائم کیاجانے والابورڈفروری 2013سے کام شروع کردے گاجس کے پہلے اجلاس میںمتاثرہ علاقوںکی ترقی اورمتاثرہ خاندانوں اورافراد کی امدادکے لیے پالیسی تشکیل دی جائے گی۔