کاٹن جننگ سیزن شروع پھٹی 3200 روپے من تک فروخت
فیڈرل کاٹن کمیٹی نے رواں سال پاکستان میں 1کروڑ 41 لاکھ روئی کی بیلز کا پیداواری ہدف مقرر کر رکھا ہے
فیڈرل کاٹن کمیٹی نے رواں سال پاکستان میں 1کروڑ 41 لاکھ روئی کی بیلز کا پیداواری ہدف مقرر کر رکھا ہے فوٹو: اے پی پی/فائل
پاکستان میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغازہوگیاہے،سندھ میں کپاس کی پیداوار کے حامل بعض علاقوں میں نئی پھٹی کی آمد شروع ہونے کے باعث سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر شہداد پور میں گزشتہ روز ایک جننگ فیکٹری نے جننگ شروع کر کے پاکستان میں نئے کاٹن جننگ سیزن 2016-17 کا آغاز کر دیا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سندھ کے شہروں بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو بھاگو، عمر کوٹ اور ڈگری میں نئی پھٹی کی چنائی شروع ہو گئی ہے اور ابتدائی طور پرجننگ فیکٹری والے 3 ہزار 100 سے 3 ہزار 200 روپے فی 40 کلو گرام تک نئی پھٹی کی خریداری کر رہے ہیں جبکہ روئی کی اس نئی فصل سے تیار ہونے والی روئی کا ابھی تک کوئی سودا سامنے نہیں آ سکا تاہم توقع ظاہر کیا جا رہی ہے کہ نئی فصل سے تیار ہونے والی روئی کی حاضر ڈلیوری کے سودے 5ہزار 800 سے 5 ہزار 900 روپے من تک فروخت ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں اور پنجاب کے شہروں چیچہ وطنی، بورے والا، وہاڑی، پاک پتن اور بہاولنگر میں بھی آئندہ چند روز کے دوران پھٹی کی چنائی شروع ہونے سے سندھ کے دیگر شہروں اور پنجاب کے شہر چیچہ وطنی اور بورے والا میں بھی 2 سے 3 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ فیڈرل کاٹن کمیٹی نے رواں سال پاکستان میں 1کروڑ 41 لاکھ روئی کی بیلز کا پیداواری ہدف مقرر کر رکھا ہے جن میں سے 95 لاکھ بیلز پنجاب میں اور 45لاکھ بیلز سندھ میں پیدا ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔