سیکیورٹی خدشات حصص مارکیٹ مندی کی زد میں آگئی

18 پوائنٹس گرگئے، انڈیکس 16233 پر بند،44 فیصد شیئر پرائسزکم

18 پوائنٹس گرگئے، انڈیکس 16233 پر بند،44 فیصد شیئر پرائسز کم. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

دہشت گردی کے تازہ ترین واقعات اور یوم عاشورکے دوران دہشت گردوں کی کاروائیوں میں شدت بڑھنے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروباری صورتحال اتارچڑھائو کے بعد مندی کی زد میں رہی۔


تاہم چھوٹے ودرمیانے درجے کے اسٹاکس میں معمولی نوعیت کی خریداری سرگرمیوں کے سبب انڈیکس کی16200 کی حد مستحکم رہی، مندی کے باعث44.05 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے32 کروڑ57 لاکھ85 ہزار480 روپے ڈوب گئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 18.60 پوائنٹس کی کمی سے 16233.19 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 35.57 پوائنٹس کی کمی سے 13201.18 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 102.39 پوائنٹس کی کمی سے 28215.63 ہوگیا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت38 فیصد کم رہا اور مجموعی طورپر20 کروڑ 52 لاکھ99 ہزار180 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار370 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں179 کے بھائو میں اضافہ، 163 کے داموں میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story