نرگس فلم ’’نصیبو‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے پر رضامند
نرگس کی جانب سے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان نے’’نصیبو‘‘ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میں تشویش کی لہر دوڑا تھی۔
نصیبو کی شوٹنگ نرگس کی مصروفیات کے باعث التواء کا شکار چلی آرہی تھی۔ فوٹو: فائل
اداکارہ نرگس زیرتکمیل فلم ''نصیبو'' کی شوٹنگ کرانے پر رضامند ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہدایتکار پرویز رانا نے اداکارہ نرگس کو دوسال قبل فلم ''نصیبو'' کے مرکزی کردار میں لے کر شروع کی تھی'مگر اداکارہ کی ٹی وی اور تھیٹر کے علاوہ دیگر مصروفیات کے باعث التواء کا شکار چلی آرہی تھی۔
اداکارہ کی طرف سے گذشتہ دنوں شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان نے''نصیبو'' کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میں تشویش کی لہر دوڑا تھی 'جس پر انھوں نے اداکارہ سے فلم کو مکمل کروانے کی درخواست کی۔جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ نرگس نے دسویں محرم کے فوراً بعد باقی ماندہ شوٹنگ کروانے کے لیے گرین سگنل دیدیا ہے۔