ورزش کرنے سے ڈپریشن اور اعصابی تنائو کا خاتمہ ممکن

ورزش اورفعال جسمانی سرگرمیوں کی مدد سے نزلہ زکام اوردل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔.

ایکسرسائز کرنے والے افراد ڈپریشن اور اعصابی تناؤ سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسر سائز کرنے والے افراد ڈپریشن اور اعصابی تنائو سے محفوظ رہتے ہیں ۔


ان کو بلڈپریشر کا عارضہ بھی لاحق نہیں ہوتا ۔ ورزش اورفعال جسمانی سرگرمیوں کی مدد سے نزلہ زکام اوردل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزمرہ کے کام کاج میں مشغول نہیں رہتے انھیں نزلہ زکام اور دل کے امراض سمیت دیگر بیماریاں گھیر لیتی ہیں جب کہ جو لوگ باقاعدگی سے ایکسرسائز کرتے ہیں وہ مذکورہ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

حالیہ تحقیق میں 18 سے 85 سال کی عمر کے 1002 افراد کے بالائی نظام تنفس کا جائزہ لیاگیا ان میں سے 46فیصد افراد جو ہفتہ میں پانچ روز ایکسرسائزکرتے تھے نزلہ زکام سے محفوظ رہے جب کہ 34فیصد افراد بخار سے بھی محفوظ رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے افراد دل کے امراض، فشارخون، نزلہ زکام، کمر درد اورذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایکسر سائز کرنے والے افراد ڈپریشن اور اعصابی تنائو سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
Load Next Story