آباد گار گندم کی پیداوار میں اضافے کیلیے اقدامات کریں ڈاکٹر نذیر
مٹی اور پانی کے تجزیے کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں، حیدرآباد میں سیمینار سے خطاب
کمپنی کے سینئر منیجر مارکیٹنگ سیلز ڈیوڈ میسی نے کہا کہ کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح اور کھاد کے کارخانوں کو گیس کی ترسیل میں کمی کے باعث ہے۔ فوٹو: فائل
نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے مٹی اور پانی کے تجزیے کی مفت سہولت کاشت کاروں کے لیے اپنی مثال آپ ہے اور آبادگاروں کا بھی فرض ہے کہ وہ پیداوار اور آمدنی میں اضافے کے لیے ایک قدم آگے بڑھائیں اور زرعی ماہرین سے استفادہ کریں۔
گندم کی منافع بخش کاشت کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ کاشت کاروں کو زرعی اشیاء امدادی قیمت پر مہیا کرنے کا بندوبست کرے۔ کمپنی کے سینئر منیجر مارکیٹنگ سیلز ڈیوڈ میسی نے کہا کہ کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح اور کھاد کے کارخانوں کو گیس کی ترسیل میں کمی کے باعث ہے۔
کمپنی کے زرعی شعبے کے ہیڈ ریاض احمد گھمن نے گندم کی فی ایکڑ پیداوار کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کیے اور پیداوار میں کمی کے عوامل پر روشنی بھی ڈالی اور کہا کہ بہتر منصوبہ بندی، پیداواری ٹیکنالوجی اور کھادوں کے متوازن استعمال کے زریعہ ہم گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ سیمینار سے حیدرآباد ریجن کے منیجر محمدکھوسو اور ہالا کے منیجر ارشد بشیر چوہدری نے بھی خطاب کیا۔