فیکٹری آتشزدگی ایم ڈی سائٹ کی عبوری ضمانت منظور
عدالت نے سیکیورٹی گارڈ فضل احمد کی دائردرخواست کی سماعت آج تک ملتوی کردی ہے۔
عدالت عالیہ نے ایک ہفتے کی حفاطتی ضمانت دی تھی اور ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی. فوٹو : اے ایف پی/ فائل
سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے سانحہ بلدیہ آتشزدگی کیس میں سائٹ ایم ڈی عبدالرشید منگی کی 5لاکھ روپے کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت عالیہ نے ایک ہفتے کی حفاطتی ضمانت دی تھی اور ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، استغاثہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ حتمی چالان میں عدالت نے ایم ڈی سائٹ کو ملزم قرار دیکر ان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،اسی عدالت نے سیکیورٹی گارڈ فضل احمد کی دائردرخواست کی سماعت آج تک ملتوی کردی ہے۔