چاچا کرکٹ دنیا بھر میں پاکستان کے نمبر ون چیئر لیڈر
ایک بار لارا نے بھی ’چاچا‘ کہا، پونٹنگ سے تعریف سن کر کافی اچھا لگا، چوہدری جلیل
ایک بار لارا نے بھی ’چاچا‘ کہا، پونٹنگ سے تعریف سن کر کافی اچھا لگا، چوہدری جلیل فوٹو: فائل
چاچا کرکٹ کی عرفیت سے مشہور چوہدری جلیل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مجھے پاکستان کیلیے نمبرون چیئر لیڈر سمجھا جاتا ہے۔
میں اپنے ملک کے ہر مقابلے میں جوش وخروش بھرنے کیلیے کوشاں رہتا ہوں، انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے خود بھی کلب کرکٹ کھیلی اور اس کھیل کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، اس شوق کی خاطر دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کے میچز دیکھنے گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کئی مرتبہ سپورٹ کیا، کچھ مرتبہ مختلف اسپانسر اور بعض اوقات اپنے خرچ پر بھی میچ دیکھنے گیا، انھوں نے کہا کہ ہروہ کھلاڑی میرا پسندیدہ ہے جو پاکستان کیلیے بہتر کھیل پیش کرے۔
سلمان بٹ ، آصف اور عامر کے فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے سے کافی شرمندگی اور اس سے پاکستان کی رسوائی ہوئی، انگلینڈ میں میچز دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ چاچا کرکٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز سب مجھے اچھی طرح جانتے اور ان سے بات ہوتی رہتی ہے، ایک بار برائن لارا نے بھی مجھے 'چاچا' کہا جبکہ رکی پونٹنگ کے منہ سے اپنی تعریف سن کر کافی اچھا لگا، میں ایک کتاب لکھ رہا ہوں جس کا نام 'پرچم کی جیت' ہے، میں اس میں اپنے دلچسپ تجربات تحریر کروں گا۔