مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی قیادت کا معاملہ کرکٹ بورڈ پر چھوڑ دیا
اس وقت اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، مہندرا سنگھ دھونی
اس وقت اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، مہندرا سنگھ دھونی۔ فوٹو: فائل
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے قیادت کا معاملہ بورڈ پر چھوڑ دیا۔
دورہ زمبابوے سے قبل پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ تینوں فارمیٹس کی کپتانی کوہلی کے سپرد کرنا چاہیے تو انھوں نے کہا کہ میں اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں، جہاں تک قیادت کا تعلق ہے اس بارے میں بورڈ کو فیصلہ کرنا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے نئے کوچ کیلیے ہندی زبان سے واقفیت کی شرط کے بارے میں سوال پر دھونی نے کہا کہ زبان سے واقفیت ایک خوبی ہے مگر اس کو مکمل معیار قرار نہیں دیا جاسکتا، کوچنگ میں زبان ہی سب کچھ نہیں ہوتی۔