ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی سے اوپننگ کرانے کی تجویز
حفیظ کی فٹنس پر تشویش اور دیگر اوپنرزکی ناتجربہ کاری کے پیش نظر متبادل پلان پر غور
اظہر علی سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی سے اوپننگ کرانے کی تجویزسامنے آگئی،محمد حفیظ کی فٹنس پر تشویش اور دیگر اوپنرزکی ناتجربہ کاری کے پیش نظر متبادل پلان پر غورکیا جارہا ہے، حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دورئہ انگلینڈ کیلیے منتخب ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپننگ کا شعبہ خاصا کمزور خیال کیا جا رہا ہے، کاکول اکیڈمی کیمپ میں شرکت سے محرومی کے بعد اسکلز کیمپ میں بھی تاخیر سے شامل ہونے والے محمد حفیظ کی فٹنس پر سوالیہ نشان موجود ہے، دیگر اوپنرز میں سے شان مسعود انگلینڈ کیخلاف گذشتہ سال یواے ای میں منعقدہ سیریز میں باؤنسی گیندوں پر خاصے پریشان نظر آئے تھے، سمیع اسلم بنگلہ دیش کیخلاف ڈیبیو پر صرف ٹیسٹ کھیلے اور ناکام رہے، ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز اورپچز کو مد نظر رکھتے ہوئے اظہر علی سے اوپننگ کرانے پر غورکیا جا رہا ہے۔
محمد حفیظ بھی دستیاب ہوئے تو پاکستان کو دونوں تجربہ کار اوپنرز کی خدمات میسر ہونگی، اظہر ون ڈے میچز میں بھی اننگز کا آغاز کرتے ہیں، اسکلز کیمپ میں انھوں نے اوپننگ کو ذہن میں رکھ کر پریکٹس بھی کی، پریس کانفرنس میں بھی ان کا کہنا تھا کہ اس ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے کیلیے تیار ہوں،اگر ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی سے اوپننگ کرائی گئی تو افتخار احمد کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا موقع مل جائے گا جو بطور اضافی اسپنر بھی ٹیم کیلیے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کوئی حقیقی آل راؤنڈر شامل نہیں، افتخارکسی حد اس خلا کو پُر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔