مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں شہنشاہ نقوی
کربلا والوں نے صبر ، برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے، سید محمد نقوی.
کربلا والوں نے صبر ، برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے، سید محمد نقوی
مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج ملک میں کوئی محفوظ نہیں ہے دہشت گرد ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں اگر 20سال قبل ہم پر ہونے والے مظالم کو روکا ہوتا تو آج یہ سب کچھ نہیں ہوتا جوکہ آج کراچی سمیت ملک بھر میں ہو رہا ہے۔
آج عام شخص، سیاسی کارکن، رینجرز، پولیس، فوج نیز کوئی بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے، آخر یہ ظلم کب تک ہوتا رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نشترپارک کی مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں، امام حسین نے باطل نظام اور نظریہ کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، نواسہ رسول نے اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنادیا۔
مسلمان اپنی قوت کو اپنے بھائیوں کیخلاف نہیں بلکہ دشمنان اسلام کیخلاف استعمال کریں، مولانا سید محمد نقوی نے محفل مرتضیٰ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اخلاق و کردار محمدی سے پھیلا ہمیں اپنے اخلاق و کردار کو درست کرنا ہوگا کیونکہ کربلا والوں نے صبر و تحمل، برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیا ۔